ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمن سفارتخانے نے ویزے جاری کرنے کا سلسلہ ملتوی کر دیا

جرمن سفارتخانے نے ویزے جاری کرنے کا سلسلہ ملتوی کر دیا

Wed, 19 Jul 2017 22:54:32  SO Admin   S.O. News Service

برلن19جولائی(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند ہفتے پہلے خونریز ٹرک بم حملے کے بعد سے بند جرمن سفارتخانے نے اب اعلان کردیاہے کہ ویزے کے حصول کے خواہش مند افغان شہری نئی دہلی، استنبول یا پہر دبئی میں ان سے رجوع کریں۔جرمن وزارت خارجہ کے اس فیصلے نے افغان دارالحکومت میں جرمن سفارتخانے کے جلد دوبارہ فعال نہ ہونے سے متعلق تشویش اورخدشات کو جنم دیا ہے۔ سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلان کے مطابق جرمن سفارت خانے کا ویزہ سیکشن غیر معینہ مدت تک کے لیے بند رہے گا۔اعلان میں مزیدکہاگیاہے کہ جرمن دفتر خارجہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ جلدہی اسلام آباد اور دوشنبے (تاجکستان)کے جرمن سفارتخانوں میں بہی افغان شہریوں کے لیے شینگن ویزہ کے اجرا کا انتظام ممکن بنایاجاسکے۔رواں برس اکتیس مئی کو پانی کے ایک ٹینکر میں بارود بہر کر سفارتی علاقے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے اور جرمن سفارتخانے کے قریب دہماکا کر دیا گیا تھا۔ اس حملے میں 150سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں اور جرمن سفارتخانے کے ساتھ ساتھ متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔اس حملے کے بعد سے جرمن سفارت خانہ بند ہے اور یوں افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد الجھن کی شکار ہے۔ جرمن ویزے کی درخواست دینے والے محمد ظاہر ان ہی  افراد میں سے ایک ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ساری پیشہ ورانہ زندگی جرمنی میں گزارنے کے بعد وہ واپس کابل آبسے ہیں لیکن مالی امور کی وجہ سے انہیں ہر برس کم از کم ایک مرتبہ جرمنی جانا پڑتا ہے، اس سلسلے کو ختم کرنے اور مالی امور افغانستان منتقل کرنے کے لیے میں اکتیس مئی کو جرمن سفارتخانے جا رہا تہا کہ راستے میں پتہ چلا وہاں دہماکا ہوا ہے، تب سے سفارت خانہ بھی بند ہے اور میرے سارے کام بھی الجھ گئے ہیں۔سفارت کے اعلامیے کے مطابق،  جن افراد نے ٹرک حملے سے قبل ویزے کے لیے درخواستیں دیں تھیں، وہ صبر سے کام لیں کیونکہ ان کی درخواستیں برلن میں دفتر خارجہ میں زیر غور ہیں۔ افغانستان میں مقیم جرمن شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی حالات میں کسی بھی یورپی سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اسلام آباد کا جرمن سفارت خانہ ان کے لیے پاسپورٹ آفس کے طور پر تیار کر دیا گیا ہے۔افغانستان کی پارلیمان نے سفارت خانے کی غیر معینہ مدت کے لیے بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کے ولسی جرگہ (ایوان زیریں) میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ نادر خان کٹوازی کے بقول افغان وزارت خارجہ یہ معاملہ جرمن حکام کے ساتھ اٹہانا چاہی ہے تاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد از جلد ایک راہ حل نکالی جائے۔واضح رہے کہ جرمنی کے اس حالیہ اقدام سے قبل بھی متعدد ممالک افغانستان میں ویزے کا اجرا بند کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر افغان شہری برطانوی ویزے کے حصول کے لیے بہارت، پاکستان یا پہر کسی دوسرے نزدیک کے ملک میں برٹش سفارتخانے سے رجوع کرتے ہیں۔ برلن حکومت کے اس اقدام سے اب ایسی تشویش بڑھ گئی ہے کہ شاید اور سفارتی مشن بہی جرمنی کی پیروی کرتے ہوئے بدامنی کووجہ بنا کرویزے کے اجراکاعمل یہاں سے دوسری جگہ منتقل کر دیں۔
 


Share: